کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو آخری مہلت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگست میں مستعفی ہوجائے،حکومت کو آخری موقع دے رہے،اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف پورا پاکستان آزادی مارچ کرے گا، پھر حکومت گراکردم لیں گے۔ انہو ں نے آج کوئٹہ میں ختم نبوت ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا دفاع اور دفاعی قوت دوسرے درجے کا سبب ہے پہلی ترجیح معیشت ہوتی ہے۔
سویت یونین اس وقت ڈوبی جب معاشی دیوالیہ ہوگیا۔ امریکی صدر کو احساس ہے کہ جنگوں کی وجہ سے امریکی معیشت ڈوبنے کی طرف جارہی ہے۔ اسی لیے انہوں نے مشرق وسطیٰ اورافغانستان سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ کیا پاکستان اتنا طاقتور ہے کہ اس کی معیشت بیٹھ جائے اور ہم پاکستان کو باقی رکھ سکیں گے؟انہوں نے کہا کہ تاجربرداری اور چھابڑی اور چھوٹے دکانداروں نے بھی ہڑتال کی
یہ بھی ضرور پڑھیں : پانچ رکنی ڈکیٹ گینگ تھانہ واہ صدر کی گرفت میں
پاکستان کی تاریخ کا سب سے کامیاب احتجاج اور ہڑتال کیا۔پہلا بجٹ آنے پر ملک کے طول وعرض میں ہڑتال کی گئی۔تاجروں نے سب سے کامیاب ہڑتال اور احتجاج کیا۔ملکی تاجر برادری پاکستانی معیشت کا چہرہ ہے، اگر ان کا یہ حال ہے، انہوں نے اپنا احتجاج کردیا، تواس کے بعد کیا رہ جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ تم نااہل ہو، نالائق ہو۔پھر بھی ہم کہیں گے کہ کیاملکی معیشت آپ کے حوالے کرتے ہیں۔
لیکن ملک اب اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چند مہینوں میں مہنگائی کہاں پہنچ گئی؟ 30سے 40ہزار کمانے والا بازار میں راشن خریدنے کے قابل نہیں ہے۔ایک طرف کمرتوڑ مہنگائی،بے روزگاری، روپے کی بے قدری ہورہی ہے، دوسری طرف ٹیکس پر جبری ٹیکس لگایا جارہا ہے۔مہنگائی کے باعث لوگوں کی کمرٹوٹ گئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ دستاویزی معیشت یہ مغرب کا ایجنڈا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : واہ کینٹ : ماڈل ٹاون کے قریب حادثہ تین افراد جان بحق۔نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی
عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے گلی کوچوں کے ہر دکاندار کی جیب تک پہنچنا چاہتے ہیں۔آج ملک کا وکیل چیخ رہا ہے۔وہ سمجھ رہا ہے کہ ملک قانون کے مطابق نہیں چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو افغانستان بنتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہم پاکستان کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم حکومت سے دودوہاتھ کرنے کو تیار ہیں۔
ہم نے پورے ملک میں عوامی بیداری پیدا کردی۔ حکومت اگست میں مستعفی ہوجائے،حکومت کو آخری موقع دے رہے،اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف پورا پاکستان آزادی مارچ کرے گا۔حکومت کا خاتمہ کرکے گھرواپس بھیجیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ سال 25جولائی کو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔ ہم دھاندلی زدہ الیکشن اور جعلی حکومت کو نہیں مانتے ، ساری جماعتیں نئے انتخابات کا مطالبہ کررہی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں