They are 100% FREE.

جمعہ، 19 جولائی، 2019

نیب کی استدعا مسترد....احتساب عدالت نے مریم نواز کے حق میں اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ سنا دیا،

مریم کی قمیض پر نواز شریف کی تصویر اور مطالبہ
 احتساب عدالت نے نیب کی مریم نوازشریف کے خلاف ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نوازشریف کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی سماعت ہوئی جس میں پیش کیلئے مریم نوازشریف لاہور سے اسلام آباد پہنچیں ۔
 مریم نوازشریف کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت 10 بجے شروع ہوئی جس دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد نیب کی درخواست مسترد کر دی ہے اور حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپیل جب تک ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس وقت تک کارروائی نہیں ہو سکتی ہے ۔یاد رہے کہ مریم نوازشریف پر نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں انہوں نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کی ہے اس لیے ان کے خلاف سیکشن 30 کے تحت انہیں سزا دی جائے۔ یا د رہے کہ مریم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں احتساب عدالت پہنچے تاہم اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نہایت سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ۔ مریم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا جس پر نوازشریف کی تصویر بنی ہوئی تھی جبکہ اس کے ساتھ ’’ فری نوازشریف ‘‘ کا نعرہ بھی درج تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں