They are 100% FREE.

جمعہ، 12 جولائی، 2019

اور اب گھی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، اضافہ ہوگیا


کراچی (این این آئی) مختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ آئئل کی قیمت میں 10 سے20 روپے فی کلوکا اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے اشیائے خورونوش پرعائدکئے جانیوالے جی ایس ٹی سے جہاں دیگراشیاضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہواوہیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت بھی بڑھنے لگی۔ اکبری منڈی میں درجہ اول گھی175سے بڑھ کر185 روپے فی کلوہوگیا جبکہ پرچون میں درجہ اول گھی 195سے200اور 210 روپے میں فروخت کیاجارہاہے۔ اکبری منڈی میں درجہ دوم کاگھی دس روپے اضافے کے بعد 165 روپے کا ہوگیاجبکہ پرچون میں درجہ دوم کاگھی 175سے185 روپے فی کلوتک فروخت کیاجارہاہے۔
 گھی کے ساتھ ساتھ مختلف برانڈکے کوکنگ آئل پرچون میں 185سے لے کر220 روپے فی کلوتک فروخت کئے جارہے ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اورحکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دوسری طرف دکانداروں کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے نئے لگائے جانے والے ٹیکسوں کے باعث گھی، کوکنگ آئل سمیت تمام کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرے اورعوام کوریلیف دینے کے وعدے پورے کرے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں