They are 100% FREE.

ہفتہ، 13 جولائی، 2019

افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے... پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے
اسلام آباد : افتخار چوہدری نے پاکستان کو جُرمانہ کروا دیا۔ پاکستان کو عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ کی طرف سے ہونے والے 4.7 ارب ڈالرز جرمانے کے ذمہ دار سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدرینکلے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے غلط فیصلوں نے پاکستانی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بارک اینڈ انٹوفاگاسٹا نے بلوچستا ن میں اس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے کی گئی معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ میں کیس دائر کردیا تھا ۔
یہ دونوں کمپنیاں اپنا کیس اس لیے عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ لے کر گئیں تھیں کیونکہ ان دونوں کپمنیوں کا دعویٰ تھا کہ حکومت پاکستان نے کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ اس معاملے کی سنگینی سے متعلق افتخار چوہدری کو کئی مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے کسی کی ایک نہ سنی اور لاپرواہی کا ثبوت دیا.
میڈیا ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جُرمانہ کیا گیا اور پاکستان نے اس جرمانے کے علاوہ مزید 70 کروڑ ڈالرز سود کی مد میں‌ ادا کرنے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں