They are 100% FREE.

اتوار، 14 جولائی، 2019

فواد چوہدری نے تحریک انصاف کے بانی رہنما حامد خان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے معروف وکیل اور تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

ریکوڈک کیس میں پاکستان کیخلاف 6 ارب ڈالرز جرمانے کی سزا کے فیصلے کے ذمے دار سابق چیف جسٹس ہیں، افتخار چوہدری، حامد خان اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دینا 

چاہیئے: وفاقی وزیر

پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا نقصان ہونے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ’ افتخار چوہدری کے فیصلوں کی قیمت پاکستان مسلسل ادا کر رہا ہے، ایک اعلیٰ سطحی کمیشن اس شخص کے فیصلوں کے میرٹس جانچنے کیلئے بننا چاہئے، افتخار چوہدری ، حامد خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے جرم میں جیل بھیجنا چاہئے۔‘

خیال رہے کہ عدلیہ بحالی تحریک کے دوران حامد خان اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل تھے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں فواد چوہدری پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ لوگوں سے پیسے لے کر اپنے چچا سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چوہدری کے دور میں کیسز کے فیصلے کرایا کرتے تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں