They are 100% FREE.

جمعہ، 12 جولائی، 2019

ارشد ملک نے بیرون ملک جا کر شریف خاندان سے ڈیل کرنے کی کوشش کی

ارشد ملک نے بیرون ملک جا کر شریف خاندان سے ڈیل کرنے کی کوشش کی

سینئیر صحافی صحافی حامد میر نے ارشد ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حیرت انگیز انکشافات کر دئیے۔

اسلام آباد : معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق ارشد ملک نے چند ماہ پہلے رمضان کے مہینے میں (مئی 2019ء) ن لیگ کی اہم شخصیات سے رابطے کیے۔اس کے بعد ارشد ملک پاکستانسے باہر جا کر شریف خاندان کے اہم فرد سے ملے۔ارشد ملک نے وہاں پر ڈیل کرنے کی کوشش کی۔حامد میر نے کہا شریف خاندان میں سے کسی نے کیا ارشد ملک کو رشوت کی پیشکش کرنی ہے بلکہ انہوں نے خود ڈیل کرنے کی کوشش کی،حامد میر نے کہا کہ ارشد ملک کی ساری گفتگو ریکارڈڈ ہے اور اس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔
جب وہ ویڈیوز عدالت میں پیش کی جائیں گی تو ارشد ملک کا موقف بلکل غلط ثابت ہو جائے گا اور ان کی پریس ریلیز کی دھجیاں بکھر جائیں گے،حامد میر نے کہا کہ میرے خیال سے ارشد ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئیے۔
کیونکہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ میں فیملی کے ہمراہ باہر چلا جاؤں گا اور پھر انہوں نے باہر جا کر ڈیل کرنے کی کوشش کی۔
Video Credit : geotv                                              
اس سے قبل بھی ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے رمضان المبارک میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے رشتہ دار سے ملاقات کی تھی۔
اس حوالے سے سینئیر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک اور نواز شریف کے رشتہ دار ، دونوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کی خفیہ ریکارڈنگ کی گئی اور مبینہ طور پر اس میں جج ارشد ملک کے پچھتاوے اور اس بات کا اعتراف موجود ہے کہ نواز شریف کو غلط سزا سنائی گئی۔ 26 رمضان کو ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ وہ تازہ ترین ملاقات ہے جس کی خفیہ ریکارڈنگ کی گئی، یہ تمام ویڈیوز شریف فیملی کے پاس موجود ہیں۔
مذکورہ ملاقات میں جج ارشد ملک مبینہ طور پر اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی غور کرتے ہوئے دکھائے گئے.خیال رہےویڈیو سکینڈل کے بعد آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں