They are 100% FREE.

اتوار، 14 جولائی، 2019

شہباز شریف سکینڈل، برطانوی حکومت کی تردید کے بعد خبر دینے والا صحافی میدان میں آگیا، بڑا دعویٰ کردیا


لندن : ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے شہباز شریف کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تردید کی گئی تو یہ سکینڈل بریک کرنے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز بھی میدان میں آگئے۔
شہباز شریف کے زلزلہ متاثرین سکینڈل کی امداد میں کرپشن کے مبینہ سکینڈل پر خبر دینے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے ان کی خبر کی تردید کیے جانے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی تردید میں وہی بات کی ہے جو پہلے سے خبر میں ان کے موقف کے طور پر شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی امداد میں خورد برد کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ڈیوڈ روز نے ڈی ایف آئی ڈی حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ ان کی خبر کو پڑھیں اس میں آپ کو ثبوت مل جائیں گے۔
ایک اور ٹویٹ میں ڈیوڈ روز نے لکھا ’دعویٰ کیا جا رہاہے کہ میرا شہباز شریف سے متعلق آرٹیکل پلانٹڈ ہے، میری عمران خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے حالانکہ یہ تصویر گزشتہ سال الیکشن سے قبل کی ہے، میں نے الیکشن سے قبل عمران خان کا انٹرویو کیا تھا۔‘ انہوں نے اپنے اس دعویٰ کی سچائی ثابت کرنے کیلئے عمران خان کے انٹرویو کا لنک بھی شیئر کیا۔
انہوں نے پاکستان میں موجود اپنے ٹوئٹر فالورز سے پوچھا کہ ابھی تک تو مسلم لیگ ن کے ٹرولز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف خبر میں عمران خان اور آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے ۔ اگر کوئی یہ دعویٰ کرے کہ اس خبر میں انڈیا کا ہاتھ ہے تو مجھے ضرور آگاہ کیجیئے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں