They are 100% FREE.

جمعہ، 12 جولائی، 2019

جج کی ویڈیو اعلیٰ عدلیہ کیلئے چیلنج ہے، بلاول

جج کی ویڈیو : اعلیٰ عدلیہ کیلئے چیلنج ہے، بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جج کی ویڈیو کا معاملہ اعلیٰ عدلیہ کےلئے ایک بڑا سوال اور چیلنج ہے۔
سکھر میں نیوز کانفرنس کے دوران بلاول نے کہا کہ آج اس جج کو ہٹایا گیا ہے، امید ہے کہ جج کو فیئر ٹرائل ملے گا اور شفاف تحقیقات ہوں گی، نہیں معلوم کہ جج کی وڈیو صحیح ہے یا جھوٹی
انہوں نے کہا کہ عوام کٹھ پتلی حکومت اور عوام دشمن بجٹ کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں دل کا مفت علاج ہو سکتاہے، ہم بین الاقوامی معیار کے تحت یہ اسپتال چلارہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں