ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے تھانہ ٹیکسلا میں پولیس کی کارکردگی بارے میں اہم
تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم سگا بھائی کو گرفتار کر لیاملزم نے وار چھرا کرکے اپنے بھائی کو قتل کیا اور بعدوقوعہ سے روپوش ہو گیا.
ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل چھرا برآمد کرلیا گیاپریس کانفرنس کی.
انہوں نے بتایا کہ تھانہ ٹیکسلا نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ کا سرغنہ ملزم عبدالغفار گرفتار کرلیا ہے. گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی ویگو ڈالا بھی برآمد.
ملزم سے تکنیکی بنیادوں پر ہمراہی ملزمان کی گرفتاری اور تاوان کی رقم کی برآمدگی کی تفتیش جاری ہے
تھانہ صدرواہ پولیس نے 5 رکنی عدیل گینگ کے 5 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا.
ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ آتشیں 5 پسٹل، 26 رو انڈ برآمد.ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ رقم 2 لاکھ 32 ہزار روپے اور مسروقہ 1 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے
تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کا ملزم واجد خان بھی گرفتار کرلیا.دوران تفتیش ملزم نے واردات ہذا کا انکشاف کیا. جس سے مال مسروقہ طلا ئی زیورات 6 چوڑیاں، 2 بالیاں برآمد.
یہ بھی ضرور پڑھیں : مسلم لیگ ن ٹیکسلا کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج عبد السلام اور انکے بھائی ملک احسان پر تھانہ ٹیکسلا میں بجلی چوری کا مقدمہ درج
پریس کانفرنس کے دوران ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے کہا کہ عوام و الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیج ہے. اگر کسی کو پولیس افسران سے کوئی شکویت ہوتو آپ بغیر کسی ریفرنس یا سفارش کے میرے پاس تشریف لائیں.آپ کی داد رسی کو یقینی بنانے کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں.
پریس بریفنگ : ترجمان راولپنڈی پولیس
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں