2مساجد اور درجنوں مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے‘کئی افراد لاپتہ
وادی نیلم(انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جولائی۔2019ء) وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے سے تباہی مچ گئی، جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ 2 گھر اور 2 مساجد مکمل طور پر درجنوں گھر متاثر ہوئے ہیں. ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے، علاقے میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے‘ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے وادی نیلم کے زیریں علاقے لیسوا میں آسمانی بجلی گرنے اور مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی.
یہ بھی ضرور پڑھیں : سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی طبیعت ناساز،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل
ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے سعید الرحمان قریشی کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم اور پولیس کی ٹیمیں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی امدادی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہے.
یہ بھی ضرور پڑھیں : ”مجھے اب بھی جہانگیر ترین سے ڈر لگ رہاہے “، اپوزیشن کی طرف سے چیئر مین سینیٹ کے امیدوار میرحاصل بزنجو کے خدشات
لیسوا میں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے انتظامیہ نے مظفرآباد میں ایمر جنسی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے. دوسری جانب کامسر ڈونگاکس کے مقام پر مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جیپ میں ایک بچی سمیت چھ افراد سوار تھے مقامیپولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں