They are 100% FREE.

منگل، 9 جولائی، 2019

پاکستان کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں

کراچی : پاکستان کی نامور اداکارہ ذہین طاہر ہ انتقال کر گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ذہین طاہرہ گزشتہ دو ہفتے سے علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم آج وہ انتقال کر گئی ہیں ۔ ذہین طاہرہ نے پاکستانی فلم اور انڈسٹری میں لازوال کردار نبھائے جبکہ انہوں نے 700 سے زائد ڈراموں میں نہایت شاندار اداکاری دکھائی اور شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ذہین طاہرہ 1935 میں پیدا ہوئی ہیں اور انہوں نے 1965 سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا جبکہ وہ اس سے قبل ریڈیو میں بھی کام کرتی رہیں ۔ان کے معروف ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ” خداکی بستی “ بھی ہے ۔اداکارہ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے ، اداکار بہروز اور قوی خان نے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیاہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں