They are 100% FREE.

جمعرات، 25 جولائی، 2019

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر ،حکومت نے ٹیکس لگا نے کا فیصلہ کرلیا

موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 3ہزار 400 روپے سے بڑھا کر 20ہزار 900روپے کر ..

موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 3ہزار 400 روپے سے بڑھا کر 20ہزار 900روپے کر دی گئی

رکشے کی رجسٹریشن فیس 3ہزار 400 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار 750 روپے ہو گئی

کراچی: وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل اور رکشے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ ایکسائز سندھ کو ٹیکس کی وصولی کیلئے خط لکھا ہے جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد موٹر سائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اِس وقت موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے بعد رجسٹریشن فیس 20 ہزار 900 روپے ہو جائے گی۔خط کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد رکشے کی رجسٹریشن میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوجائے گا اور رکشے کی رجسٹریشن 3 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 750 روپے ہو جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں