They are 100% FREE.

بدھ، 17 جولائی، 2019

انہیں یہی تکلیف کھائے جارہی ہے کہ قانون اُن سے بالا تر کیسے ہوگیا: فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں۔انہیں عوام کا نہیں صرف اپنے اقتدار کی محرومی کا درد ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کہ منڈی بہاؤالدین کی کارنرمیٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدراعوان جی ٹی روڈ ٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں۔ منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں، ان کی عوامی مقبولیت سے حسد اوربغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے۔ اب نہ پٹواری ماتحت ہیں اور نہ ہی تھانیدار۔ انہیں یہی تکلیف کھائے جارہی ہے کہ قانون ان سے بالا ترکیسے ہوگیا۔ عوام نے لٹیروں کو مسترد کر کے وطن کی امانت اس قیادت کے سپرد کی جو پاکستان کو خوشحالی اور روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کا نہیں صرف اپنے اقتدار کی محرومی کا درد ہے۔ خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے نئے پاکستان میں پہلی دفعہ قانون کے یکساں اطلاق سے بے بس ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں