اسلام آباد: تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ عمران خان بھی آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کی طرح ملزم ہیں۔ جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا جس طرح آصف زرداری اور سعد رفیق ملزم ہیں اس طرح وزیر اعظم عمران خان بھی ملزم ہیں ، وہ ہیلی کاپٹر کیس ، پارٹی فنڈنگ میں خوردبرد اور پی ٹی وی حملہ کیس میں بھی ملزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یا تو تحریک انصاف کیلئے الگ قانون بنادیں ، اس وقت ملک میں سب سے زیادہ اختیارات جہانگیر ترین کے پاس ہیں ، اس ملک میں وی آئی پیز کے لئے الگ قانون ہے اور
عا م لوگوں کے لئے الگ قانون ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : مریم نواز نے جج ارشد ملک کی مزید 2 ویڈیوز جاری کردیں
ان کا کہناتھا کہ کل جوپرانا پاکستان تھا ، اس میں عمران خان نے سڑکیں بھی بندکی تھیں، پارلیمنٹ کو گالیاں بھی دی جاتی تھیں لیکن اس کے باوجود عمران خان کے دھرنوں کو 16،16گھنٹے کوریج دی جاتی تھی لیکن اس وقت کی حکومت نے اس کونہیں روکا تھا ، اب میں اپنے میڈیا کے دوستوں سے بھی پوچھتا ہوں کہ کیسا لگا نیا پاکستان؟ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزموں اور گرفتارلوگوں کو اپوزیشن لیڈر اور پی اے سی کا چیئر مین نہیں بنایا ، اسی حکومت نے ان کو اپوزیشن لیڈر اور چیئر مین پی ای سی بنایاہے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں