They are 100% FREE.

ہفتہ، 13 جولائی، 2019

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آئےتومیرے ماتحت ہوں گے، غلام سرور خان

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آئےتومیرے ماتحت ہوں گے، غلام سرور خان

میں چودھری نثار کے ماتحت کام نہیں کروں گا،تاجروں کی ہڑتال کے پیچھے سیاست ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی گفتگو

راولپنڈی :  وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آئے تومیرے ماتحت ہوں گے، میں چودھری نثار کے ماتحت کام نہیں کروں گا،تاجروں کی ہڑتال کے پیچھے سیاست ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے دور میں 570 تحاریک التوا پیش ہوئیں ایک پربھی بات نہیں ہونے دی گئی۔
پروڈکشن آرڈر کے بعد میڈیا کو انٹرویو دینے والے سیاستدان عدالتوں کو جواب دیں میڈیا کو نہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال کے پیچھے سیاست ہے۔ وکلاء کو باہر نکالنے کے لیے بارز میں پیسے پہنچائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ اگرچودھری نثار پی ٹی آئی میں آئے تو میرے ماتحت کام کریں گے۔ میں چودھری نثار کے ماتحت کام نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز میں بہت سے لوگ اس نیٹ ورک سے جڑے تھے ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔ کلبھوشن کے نیٹ ورک کے بہت سے لوگ ابھی بھی اداروں کے پاس ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کے عوام اندھیر نگری اور کرپشن کے جوپٹ راج کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں شکست کا واضح خوف رات 12 بجے بلاول کی انگریزی میں چیخ وپکار کی صورت نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں اپنے ابا جی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ جو الیکشن آپ جیتیں وہ آزادانہ اور منصفانہ اور جو ہار جائیں تو وہ دھاندلی زدہ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہی رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں اور اپنے صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں