They are 100% FREE.

جمعرات، 18 جولائی، 2019

پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا

پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا

پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا، عالمی عدالت کا فیصلہ بہت حد تک پاکستان کی کامیابی ہے، عالمی عدالت انصاف نےری ٹرائل کی بات نہیں کی ریویوکی بات کی ہے: اٹارنی جنرل آف پاکستان انورمنصورخان


راولپنڈی :  پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا، اٹارنی جنرل آف پاکستان انورمنصورخان کا کہنا ہے کہپاکستان نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا، عالمی عدالت کا فیصلہ بہت حد تک پاکستان کی کامیابی ہے، عالمی عدالت انصاف نےری ٹرائل کی بات نہیں کی ریویوکی بات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے اعلان کیا ہے کہ اگرکلبھوشن یادیو قونصلر رسائی چاہتا ہے، تو اسے یہ سہولت دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینلکے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انور منصور خان نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمیعدالت کا فیصلہ بہت حد تک پاکستان کی کامیابی ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے ری ٹرائل کی بات نہیں کی ریویوکی بات کی ہے۔
ریویواورری کنسریڈیشن اپیل نہیں،یہ معاملہ قانون کےمطابق دیکھا جائیگا۔ عالمی عدالت نےپاکستان کواپنی چوائس کےمطابق نظرثانی کا کہا ہے۔ واضح رہے کہپاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو عالمی عدالت میں شکست دے دی ہے۔ عالمی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گرد ہے، اور اس کا حسین مبارک پٹیل کے نام سے موجود پاسپورٹ بھی اصلی ہے۔
عالمی عدالت نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی ہے، تاہم ویانا کنوینشن کے تحت بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی اجازت بھی دے دی ہے۔ ویانا کنوینشن بھی جاسوسی کرنے والے مجرموں کو قونصلر رسائی کے حق سے محروم نہیں کرتا، اس لیے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کا حق فراہم کیا جائے۔ عالمی عدالت انصاف کے جج عبدالقوی احمد یوسف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا پڑھ کر سنایا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں