They are 100% FREE.

ہفتہ، 13 جولائی، 2019

پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت کا بڑا مالی سکینڈل سامنے آ گیا

ایمنسٹی سکیم نے کام کر دکھایا، بینک پیسوں سے بھر گئے
پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت کا بڑا مالی سکینڈل سامنے آ گیاہے، کے پی کی سابقہ حکومت کی طرف سے 2017 میں ڈینگی وبا پر قابوپانے کے لیے غیر معیاری ادویات اور دیگر سامان خریدنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک دور کا 70 ملین سے زائد کا مالی سکینڈل سامنے آیاہے۔ 2017 میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ادویات اور دیگر سامان کی خریداری پر نیب نے تحقیقات کیں جس میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق الاپتگین نامی کمپنی نے جس کمپنی سے ادوایات امپورٹ کرنے کا دعوی کیا وہ جعلی ثابت ہوئی، خود کو ڈبلیو ایچ او کا مستند ڈیلر قرار دینے والی جعلی کمپنی کی طرف سے نیب کی تحقیقات میں پیش کی گئیں دستاویزات بھی جعلی قرارپائیں۔خیبرپختونخوا میں 2017 کے دوران ڈینگی کےمرض کے باعث 60 افراد جاں بحق 5 ہزار سے زائد متاثر ہوئے تھے۔ وباپر قابوپانے کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے 145 ملین کی رقم مختص کی تھی۔ 70 ملین روپے کا ٹھیکہ دیا گیا لیکن تمام کی تمام ادویات نہ صرف غیر معیاری نکلیں بلکہ ٹھیکہ بھی غیر قانونی طور پر دیا گیا۔رپورٹ میں دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا کہ محکمہ صحت نے ایک ایسی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جو مطلوبہ میعار پر پورا ہی نہیں اترتی تھی ، نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ہیلتھ سمیت دیگر افسران کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا گیاہے۔ تاہم اب یہ تحقیقات کرنا باقی ہیں کہ کہیں کمپنی نے ٹھیکہ سیاسی اثروروسوخ پر تو حآصل نہیں کیا؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں