They are 100% FREE.

جمعہ، 26 جولائی، 2019

یورپ میں گرمی کا 500 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


یورپ میں رواں صدی میں گرمی کا 500 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، یورپی ملکوں میں ہیٹ ویو کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گرمی کا 7 دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 42.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کے بعد شہر بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 یورپ میں ریکارڈ گرمی، پیرس میں ریڈ الرٹ جاری

لندن، جرمنی، لگسمبرگ اور سوئٹزرلینڈ میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا 
ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے ملک میں پارہ 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
 یورپ میں ریکارڈ گرمی، پیرس میں ریڈ الرٹ جاری
فرانس کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں خاص طور پر گھروں سے باہر رہنے والے افراد کو احتیاط کی ضرورت ہے جبکہ فرانس میں موسم سے متعلق اورنج الرٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں