لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ
لاہور ( ٹیکسیلا نیوز۔ 13 جولائی2019ء) بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل، اگلے 6 روز تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی،. لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ” مجھے رائیونڈ لے جایا گیا جہاں نوازشریف نے کہا کہ ۔۔۔“جج ارشد ملک کے بیان حلفی کا متن سامنے آ گیا
بارش کا سبب بحیرہ بنگال سے آنے والی ہوائوں کو قرار دیا ہے۔ کہا ہے کہ بنگائی ہوائوں سے ہونے والی بارش سے حبس کم ہونے پر موسم خوشگوار رہے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس سال شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔ شدید سیلاب سے شہری علاقے بھی زیر آب آسکتے ہیں۔
دریاوں، آبی نالوں کےراستوں میں تمام رکاوٹوں، تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ آج رات مون سون ہوائیں شدت اختیار کرجائیں گی۔ بالائی علاقوں میں اگلے 6 روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور،ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، ژوب، ڈی آئی خان، ملتان، بہاولپور اورساہیوال ڈویژن میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ” ارشد ملک نے بیرون ملک جا کر شریف خاندان سے ڈیل کرنے کی کوشش کی"
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں