They are 100% FREE.

جمعہ، 26 جولائی، 2019

مجھ سےعمران خان کے لئے این آر اومانگا گیا، رابطہ کرنے والوں کا میں نام نہیں لینا چاہتا: مولانا فضل الرحمان کا دعوی

پشاور: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ ان سے عمران خان کے لئے این آر اومانگا گیا ہے،مجھ سے رابطہ کرنے والوں کا نام نہیں لینا چاہتا ،کل بھی تحریک انصاف کے ہی لوگ مجھ سے این آر اومانگنے آئے تھے  ۔
پشاور میں ناموس رسالتﷺ ملین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ  اپوزیشن والے مجھ سے تین لفظ  این آر او مانگتے ہیں اور میں ان کو نہیں دینا چاہتا،میں سلیکٹڈ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کل آپ کے ہی لوگ مجھ سے این آر او  مانگنے آئے تھے ،عمران خان مجھ سے آپ کیلئے کئی مرتبہ این آر او  مانگا گیا  ہے جن کا میں نام نہیں لینا چاہتا،میں نے کل آپ کے وفد کو کہہ دیا تھا کہ فضل الرحمن نہ چیئرمین سینیٹ کو این آر او دے گا اور نہ عمران خان کو این آر او دے گا،این آر او دینا ہماری مرضی ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہتم تو پاکستان کا مقدمہ ہارتے آئے ہو، پرانے موقف کا اعادہ کرکے پاکستان پر کون سا احسان کیا ہے؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں