لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے کہاہے نیب میں پیش ہونے سے متعلق عوام سے رائے مانگ لی ہے ۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس میں تمام سازشیں بے نقاب ہونے کے باوجودگھبراہت میں حکومت نے میرے خلاف ایک اور مقدمہ قائم کردیا ہے ، میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھے اس نیب میں پیش ہونا چاہئے ؟جو آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے کے ذریعے یرغمال ہو۔مریم نوازنے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہ میں آپ سے مشورہ چاہتی ہوں کہ مجھے ایک ثابت شدہ انتقام کے سامنے پیش ہونے کابائیکاٹ کرنا چاہئے یا پیش ہوکر نیب عدالت میں کھڑے ہوکر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردینا چاہئے،۔ انہوں نے کہا کہ” بلاناہے تو اپنے رسک پر بلانا میری باتیں نہ سن سکو گے نہ سہہ سکوگے، یہ ناہو کہ سرپیٹتے رہ جاﺅ!“
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد : تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ، مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن چکاہے ، اسلام آباد میں یہ بات یقینی سمجھی جارہی ہے کہ نوا...
-
گ ھوٹکی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت...
-
اسلام آباد میں حکام نے مولانا فضل الرحمان کے گھر کے باہر لگی چیک پوسٹ کو گرا دیا - “اگر مولانا کو کچھ ہوا تو ذمہ دار تحریک انصاف ...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں