They are 100% FREE.

پیر، 15 جولائی، 2019

”انگلینڈ کو ایک سکور زیادہ دیا گیا، یہ صاف اوربڑی غلطی ہے“ پانچ مرتبہ سال کے بہترین امپائر کا اعزاز حاصل کرنے والے سائمن ٹوفل ایسی حقیقت سامنے لے آئے کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

”انگلینڈ کو ایک سکور زیادہ دیا گیا، یہ صاف اوربڑی غلطی ہے“ پانچ مرتبہ سال کے بہترین امپائر کا اعزاز حاصل کرنے والے سائمن ٹوفل ایسی حقیقت سامنے لے آئے کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے باﺅنڈری کے قریب سے گیند پھینکی جو انگلش بلے باز بین سٹوکس کے بلے سے ٹکرا کر باﺅنڈری پار کر گئی اور یوں انگلینڈ کو 6 رنز سے نواز دیا گیا جس پر خاصی بحث کی جا رہی ہے۔
پانچ مرتبہ آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین امپائر کا اعزاز حاصل کرنے والے سائمن ٹوفل بھی اس معاملے پر میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے ایسی حقیقت بیان کر دی ہے کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔ انہوں نے انگلینڈ کو 6 رنز سے نوازنے کو ”صاف اور بڑی غلطی“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صرف 5 رنز ملنے چاہئیں تھے کیونکہ جب گیند بین سٹوکس کے بلے سے ٹکرائی تو انہوں نے دوسرا رن مکمل نہیں کیا تھا اور وہ ابھی لائن سے پیچھے تھے جبکہ دوسری غلطی یہ تھی کہ اس کے بعد اگلی گیند بھی بین سٹوکس نے کھیلی۔ سائمن ٹوفل نے کہا کہ ”یہ واضح غلطی ہے۔۔۔ یہ فیصلے کی غلطی ہے۔“
سائمن ٹوفل نے میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والوں کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ ایسے مرحلے میں مشکل یہ ہوتی ہے کہ آپ بلے بازوں کو رنز مکمل کرتے ہوئے دیکھتے ہیں، پھر اپنی توجہ گیند اور فیلڈر کی جانب لے جاتے ہیں اور یہ دیکھتے ہیں کہ اس نے گیند کب تھرو کی اور پھر آپ کو یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ تھرو آنے پر بلے باز درحقیقت کس جگہ پر تھا۔“

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں