اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک میں جھوٹوں کے چوہدریوں کی حکومت ہے،حکومت نے ایک عینک والا جن پال لیا ہے کبھی خاتون اور کبھی انسان بن کر آتا ہے بڑی بڑی باتیں کرتا ہے لیکن سیف الرحمن کی طرح بھاگ جائے گا، بے نامی جائیدادوں سے آصف علی زرداری کا کوئی تعلق نہیں ہے نیب کو معاف کریں اور عدالتوں میں ہمارے خلاف جائیں لیکن میڈیا پر آکر باتیں کیوں کرتے ہو۔ اپوزیشن کا نمائندہ سینیٹ کا چیئرمین ہوگا،حکومت صوبوں کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے،ریکوڈک کا کیس مشرف دور کے زمانے کی بات ہے جس جادو نے وزیراعظم کو کرسی پر بٹھایا اب وہ بے اثر ہوتا جارہا ہے،عزیر بلوچ کو اب کیوں زندہ کررہے ہیں وہ پہلے کن کے پاس تھا اور بیانات کس نے لئے ؟وزیراعظم امریکہ میں تحفظ حاصل کرنے کی وجہ سے سفارت خانے میں رہیں گے ،سفارت خانے میں رہنے کی وجہ بچہ بچہ جانتا ہے،آصف علی زرداری نے بیرونی دوروں پر جو اخراجات کئے وہ جائز اور قانون کے مطابق تھے وزیراعظم کی مشیر اطلاعات و نشریات 2 سال پہلے ہماری باتیں کرتی تھی لیکن جب اس پارٹی کو چھوڑے گی تو ان کے خلاف بولے گی۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کراچی (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ بھی انتہائی حیران ہے سندھ ص...
-
اسلام آباد : تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ ملک کواب دونوں فریق جنگ کا میدان بنا رہے ہیں اور جب جنگ شروع ہوجاتی ہے تو اس وقت جنگ اور ...
-
سپریم کورٹ نے منگل کے روز توہین رسالت کے جھوٹے مقدمے میں باعزت بری قرار دیے جانے کا فیصلہ برقرار رکھا جس کے بعد آسیہ بی بی نے کینیڈا...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں