They are 100% FREE.

اتوار، 14 جولائی، 2019

”مجھے اب بھی جہانگیر ترین سے ڈر لگ رہاہے “، اپوزیشن کی طرف سے چیئر مین سینیٹ کے امیدوار میرحاصل بزنجو کے خدشات

مسلم لیگ متحد ہو کر چیئرمین سینیٹ کے لے ووٹ دے گی، احسن اقبال
اسلام آباد :  اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت واضح ہے لیکن مجھے اب بھی جہانگیر ترین سے ڈرلگ رہا ہے ۔
جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حاصل بزنجو نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت واضح ہے لیکن جہانگیر ترین سے ڈرلگ رہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اسلام آباد میں بلوچ کارڈ استعمال کرنے کے میں سخت خلاف ہوں، بلوچستان کی محرومیاں ان عہدوں کیلئے نہیں ہیں، ہمارے مسائل غربت ، بیماری اور جہالت ہیں، مرکز ہم کولکھ کردیدے کے یہ مسائل حل ہوجائیں تو میں لکھ کردے دیتا ہوں بلوچی کوئی عہدہ نہیں مانگیں گے ۔میر حاصل بزنجو نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے نئے چیئر مین سینیٹ کے انتخاب کا عمل تاخیر کا شکار ہو سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو سیکنڈل کے سامنے آنے کے بعد جج کے اعترافی بیان نے کہ میری ذاتی ویڈیو بناکر مجھے بلیک میل کیا گیا ، عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیاہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں