They are 100% FREE.

اتوار، 14 جولائی، 2019

شریف خاندان نے دولت کی لالچ میں پاکستان کو بدنام کردیا، برطانوی اخبار کی خبر شریف خاندان کےخلاف ایک ٹریلر


سیالکوٹ: معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے دولت کی لالچ میں پاکستان کو بدنام کردیا،یہ لوگ برطانیہ کوبھی چونالگانے سے بازنہیں آئے،برطانوی اخبار کی خبر شریف خاندان کےخلاف ایک ٹریلر ہے،اس خاندان نے پاکستان کی توقیرکوبھی تارتارکردیا، زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امدادپربھی اس خاندان نے ہاتھ صاف کیا۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے پاکستان کوبدنام کرنے کابیڑااٹھارکھاہے،2018میں شریف خاندان کے اثاثے20کروڑ پاوَنڈز تک پہنچ گئے، برطانوی اخبارکی سٹوری نے سارے پاکستانیوں کے سرشرم سے جھکادیئے،شریف خاندان کی کارستانیاں سٹوری میں سامنے آگئی ہیں، عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،اس ٹولے کا اپنی جائیداد کے تحفظ کے علاوہ عوام سے کوئی سروکار نہیں، برطانوی اخبار کی خبر شریف خاندان کےخلاف ایک ٹریلر ہے،
ان کا کہناتھا کہ دولت کی لالچ میں سرکاری عہدوں کااستعمال کیاگیا، شہبازشریف انگلی ہلاہلاکرخودکوکرپشن سے پاک بیان کرتے تھے،ان کا کہناتھا کہ جن کو رہبر سمجھا گیا وہ رہزن ثابت ہوئے،مشعل اوباما نے تعلیم کے فروغ کےلئے مریم صفدر کو فنڈ زدیئے،ان کا کہناتھا کہ مافیاپہلے کرپشن سے پیسے بناتاہے پھربلیک میلنگ کرکے اداروں کوبدنام کرتاہے، برطانوی میڈیامیں بغیرثبوت کے کوئی خبرنہیں چھاپی جاتی،اب آپ یہ نہیں کہہ سکیں گے کہ یہ حکومت کی انتقامی کارروائی ہے،ان کا کہناتھا کہ دو سیاسی اداکار سیاسی تھیٹر لگاتے ہیں جن کی بات گھر والے بھی نہیں مانتے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ان کے کالے کارنامے عوام کے سامنے لاناچاہتے ہیں،وزیراعظم عمران خان یکساں احتساب کی بات کرتے ہیں،بلاتفریق احتساب پرکسی کوکوئی اعتراض نہیں ہوناچاہیے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کوکھویاہواوقارواپس دلائیں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ تاجر تنظیموں سے کہتی ہوں کسی کے ذاتی مفادات کا حصہ نہ بنیں،حکومت کا بازو بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں،تبدیلی آئی ہے ملک ریفارمزکے بغیر نہیں چل سکتا،انہوں نے کہا کہ تاجروں کوآج بھی حکومت سینے سے لگانے کیلئے تیارہے،تجارت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تجارت کی آڑ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں