They are 100% FREE.

منگل، 16 جولائی، 2019

جان اللہ کودینی،عدالت میں فوٹیج، تمام ثبوت پیش کریں گے،شہریارآفریدی

جان اللہ کودینی،عدالت میں فوٹیج، تمام ثبوت پیش کریں گے،شہریارآفریدی

اے این ایف کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بناتی، رانا ثناء اللہ کورنگے ہاتھوں پکڑا، اس لیے جسمانی ریمانڈ نہیں لیا، جان جاتی ہےتوجائے کمپرومائز نہیں کریں گے، عمران خان نے روح قبض نہیں کرنی،اے این ایف کا آپریشن درست ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال

لاہور :  وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خانآفریدی نے کہا ہے کہ جان اللہ کو دینی ،عدالت میں فوٹیج ،تمام ثبوت پیش کریں گے،اے این ایف کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بناتی، رانا ثناء اللہ کورنگے ہاتھوں پکڑا، اس لیے جسمانی ریمانڈ نہیں لیا، مقدس گائے کاتاثر ختم کرینگے، جان جاتی ہے جائے کمپرومائز نہیں کریں گے، عمران خان نے روح قبض نہیں کرنی،اے این ایف کا آپریشن درست ہے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف کو میجر جنرل اور اس کے انڈر 9بریگیڈیئرز ہیں، انہیں سیاسی انتقام یا کسی کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ علی محمدخان، بزدارصاحب، میں ہوں، یا کوئی بھی ہو، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔
انہو ں نے کہا کہ غورسے سنیں، میں نے جان اللہ کو دینی ہے،وزیراعظم عمران خان نے میری روح قبض نہیں کرنی، میں جان عمران خان کو نہیں دینی، جو تمام جہانوں کا رب ہے، میں نے جان اس اللہ کو دینی ہیں۔
ہماری حکومت کا مقصد پانچ سال رکھ رکھاؤ رکھیں، اور حکومت پوری کریں۔ جتنا وقت عمران خان کیلئے اللہ نے لکھا ہے وہ دنیا کی کوئی طاقت لے نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جس نے میرے ملک کے ساتھ خیانت کی ہے ، وزارت جائے ، سر جائے ۔فیصل آباد سے ایک شخص پکڑا گیا، بالکل وہ بیگ، وہی چیزیں، تفتیش کے دوران پوچھا گیا ، اور بات بتائی۔لیکن جب تین ہفتے رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو نگرانی کی گئی، ساری چیزیں عدالت میں پیش کریں گے۔
رانا ثناء اللہ یہ آپ کا سامان ہے؟ جی میرا ہے،ہم کھول سکتے ہیں،جی کھولیں، بیگ کھولا گیا تو وہی چیزیں نکلی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب! رب کی قسم ، آپ رانا ثناء اللہ سے اکیلے میں پوچھیں اور ان کے بچوں کی قسم لیں، وہ آپ کو سچ بتائے گا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ مکافات عمل بھی ہے، اللہ فوری سب حساب لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ کاریمانڈ کیوں نہیں لیا گیا؟ریمانڈ تب لیتے ہیں، جب آپ نے رنگے ہاتھوں پکڑا نہ ہو، ہم نے تورنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدس گائے کا تصور ختم کررہے ہیں، جان جاتی ہے جائے کمپرومائز نہیں کریں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں