پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت آگئی تو عمران خان کی جو حالت ہونے والی ہے، توبہ، توبہ۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں اپنی ہمشیرہ آصفہ کے ہمراہ والد آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے آنے والے بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ نون کی حکومت آ گئی تو میں کیا کہہ سکتا ہوں، عمران خان کو دعا کرنی چاہیے کہ اب پیپلز پارٹی کی حکومت آئے، کیوں کہ ہم انتقام نہیں لیتے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ملین مارچ سے بچنا ہے تو اگست میں مستعفی ہوجاؤ، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا سامنا کرنا پیپلز پارٹی کے لیے نئی بات نہیں، ہم نے ایوب، ضياء اور مشرف کا سامنا کیا، پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کی زبان اور کلام دہشتگردوں والا ہے: فواد چودھری
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ جولائی میں ملک بھر میں شاندار جلسے کیے گئے، عوام سلیکٹڈ حکومت اور نظام کو نہیں مانتے، پیپلز پارٹی نے کسی کو گرفتار کرنے کا حکم نہیں دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں