They are 100% FREE.

بدھ، 10 جولائی، 2019

فردوس باجی نوازشریف نے بھیک مانگنے کےلئے دورے نہیں کئے ،طلال چودھری

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنماا ور سابق وفاقی وزیر طلال چودھری نے کہا ہے کہ فردوس باجی نوازشریف نے بھیک مانگنے کےلئے دورے نہیں کئے ، نوازشریف نے ہردورہ قانون اوراختیار کے مطابق سرمایہ کاری کےلئے کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تقریریں نہ کریں ، ٹویٹ نہ کریں ، کارروائی کریں ، فردوس باجی توفیق کی بات ہے ،کوئی وزیراعظم بن کے بھی منشی ہے اور کوئی ملک کی تقدیر بدل گیا ،فرق صرف سلیکٹڈاورمنتخب کاہے ،
طلال چودھری کا کہناتھا کہ فردوس باجی نوازشریف نے بھیک مانگنے کےلئے دورے نہیں کئے ، نوازشریف نے ہردورہ قانون اوراختیار کے مطابق سرمایہ کاری کےلئے کیا،نوازشریف نے ہردورہ قانون اوراختیار کے مطابق سرمایہ کاری کےلئے کیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہر دورے سے کتنی سرمایہ کاری آئی ذرا پوچھ کے بتا دیں ،پوچھ کے بتا دیں بھیک مانگنے میں کتنا سرکاری خرچ ہوا اور کتنی بھیک اکٹھی ہوئی؟۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں