They are 100% FREE.

اتوار، 14 جولائی، 2019

کٹھ پتلیوں کوسیاست سے فارغ ،صاف شفاف الیکشن کراناہوں گے،بلاول بھٹو زرداری


صادق آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلیوں کوسیاست سے فارغ کرنا ہے، اب سلیکشن نہیں صاف ستھرے الیکشن کراناہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ ایک سال میں پتہ چلاعمران خان کاہروعدہ جھوٹانکلا،عمران خان نے یوٹرن لیااورآئی ایم ایف کے سامنے سرجھکادیا.
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کاوعدہ کیالیکن ایک بھی نہیں دی،عمران خان نے 50لاکھ گھربنانے کاکہاتھا،کیاایک بھی ملا؟بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا معاشی قتل ہورہاہے،صوبوں کابھی معاشی قتل ہورہاہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی ڈاکاڈالاگیاہے،سب سے زیادہ نقصان پنجاب کاہوا ہے ،کٹھ پتلی وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کیلئے نہیں لڑینگے توہم پنجاب کے حقوق چھین کررہیں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ غریب پربوجھ ڈالاجاتا ہے اورامیر کوریلیف دیاجاتاہے،بجٹ میں عوام اورعام پاکستانیوں کیلئے کیاہے؟انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کوسیاست سے فارغ کرنا ہے،اب سلیکشن نہیں صاف ستھرے الیکشن کراناہوں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں