They are 100% FREE.

جمعہ، 26 جولائی، 2019

شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا
شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کی امداد چوری کرنے کا الزام لگانے والے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف باضابطہ کارروائی کے لیے برطانیہ کی معروف لاءفرم کارٹر ریک کی خدمات حاصل کی ہیں جو برطانیہ میں ان کا مقدمہ لڑے گی۔لاء فرم کا کہنا ہے کہ اخبار میں کیے گئے شہباز شریف سے متعلق دعوے انتہائی متنازع ہیں۔دوسری جانب شہبازشریف نے اپنے دعوے میں موقف اپنایا ہے کہ الزامات میں سچائی ہوتی تو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا جاتا، حکومت کی ایما پر میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر خبر چھپوائی گئی
۔(ن) لیگ کے صدر نے مزید موقف اپنایا کہ 2005 میں زلزلے کے وقت برطانیہ میں جلاوطنی کی زندگی بسر کررہا تھا، اپنی ساکھ عزیز ہے، برطانوی عدالتوں سے اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔واضح رہےکہ ڈیلی میل نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے برطانوی ادارے سے ملنے والی رقم میں خورد برد کی تھی۔شہباز شریف نے اِن الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے برطانوی اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان بھی کیا تھا۔برطانوی لاءفرم کارٹر ریک نے 14 جولائی کو سیاسی مقاصد کے تحت آرٹیکل کی اشاعت کے خلاف میل آن لائن اور اس کے صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔کارٹر ریک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ اس نے ایک ہفتے تک کیس کا جائزہ لینے کے بعد شہباز شریف کی نمائندگی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔کارٹر ریک کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر شہباز شریف کے لیے سخت توہین آمیز ہے جس میں غلط الزامات لگائے گئے ہیں کہ انہوں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے برطانیہ سے ملنے والی امدادی رقم میں خوردبرد کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں