They are 100% FREE.

جمعرات، 18 جولائی، 2019

شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا

                     شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا

لاہور : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور کے ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ خیال رہے کہ نیب نے آج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔ نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا اور سابق وزیراعظم کو صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی۔
نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے خلاف دینے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو 15 سال کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ دوسری جانب گذشتہ روز چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ادارہ ’’احتساب سب کے لیے‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی ناسور اور ملکی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں