They are 100% FREE.

جمعرات، 25 جولائی، 2019

’چندریان 2 ‘ کے چاند تک سفر کے آغاز پر ہی ہربھجن سنگھ نے مسلمان مخالف ٹویٹ کر دی، سوشل میڈیا ہنگامہ برپا ہو گیا، پوری دنیا کے مسلمان غم و غصے میں مبتلا

نئی دہلی :  بھارت کا پہلا خلائی مشن ’چندریان دوئم‘ گزشتہ روز اپنے مشن پر روانہ ہو گیا ہے جو خلا بازوں کے بغیر سفر کر رہا ہے اور خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے (آئی ایس آر او) کے مطابق یہ چاند گاڑی ستمبر میں چاند کی سطح پر اترے گی
اس مشن کا مقصد چاند کے اس حصے پر اتر کر وہاں پانی کی موجودگی سے متعلق تحقیق کرنا ہے، جو زمین سے دکھائی نہیں دیتا۔ اس مشن کی روانگی پر بھارت بھر میں جشن منایا گیا اور معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا مگر سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اس حوالے سے ایسی ٹویٹ کر دی کہ پوری دنیا کے مسلمان تو غم و غصے میں مبتلا ہیں ہی مگر بھارتی بھی انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تمام مسلمان ممالک کے جھنڈے استعمال کئے اور لکھا ”کچھ ملکوں نے اپنے قومی پرچموں پر چاند بنا رکھا ہے جبکہ کچھ ممالک چاند پر اپنے پرچم لہرا رہے ہیں۔“ اور ان ممالک کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ، روس، بھارت اور چین کا جھنڈا استعمال کیا۔
Some countries have moon on their flags 🇵🇰🇹🇷🇹🇳🇱🇾🇦🇿🇩🇿🇲🇾🇲🇻🇲🇷 While some countries having their flags on moon 🇺🇸 🇷🇺 🇮🇳 🇨🇳

’کویتا کرشنا‘ نامی ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے ہربھجن سنگھ کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے نیپال کے پرچم کی تصویر شیئر کی اور لکھا ”کیا میں آپ کی اس متعصب کہانی کو حقائق کے ذریعے نقصان پہنچا سکتی ہوں؟ یہ نیپال کا جھنڈا ہے، اور اس پر بھی ہلال احمر بنا ہے۔ لفظی طور پر تمام مسلمان ممالک کے جھنڈے استعمال کرنا صریحاً اسلامو فوبیک ہے، میری خواہش ہے کہ آپ سری لنکن کرکٹرز سے ہی کچھ سیکھ سکتے اور اس ذہنیت سے آگے نکلتے۔“
ایڈویڈ نامی صارف نے لکھا ”مجھے گزشتہ چند گھنٹوں سے یہ ٹویٹ واٹس ایپ میں موصول ہو رہی ہے جس میں 9 ممالک کے پرچم استعمال کئے گئے ہیں(مسلمان ممالک کو طعنہ دیا گیا ہے) ۔ سنگاپور، لاﺅس، منگولیا، پالاﺅ، نیپال اور کوموروس کے پرچموں پر بھی چاند بنا ہے لیکن کوئی بھی ان کا ذکر نہیں کرے گا کیونکہ یہ ’کول‘ نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں