They are 100% FREE.

منگل، 9 جولائی، 2019

پارلیمنٹ کے اندر سے پارلیمنٹ پر حملہ کیا جارہا ہے، بلاول

اسٹینڈنگ کمیٹی کے بغیر پارلیمان نامکمل ہے، بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے پارلیمنٹ پر حملہ کیا جارہا ہے، قانون کے تحت قائمہ کمیٹیوں پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، اسپیکر کو فوری طور پر کمیٹیوں کے اجلاس سے متعلق فیصلہ واپس لینا چاہئے، حکومت کو سمجھنا چاہئے، پارلیمان کو چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں، ایوان کو اسی طرح چلایا گیا تو اپوزيشن کے پاس آپشنز کم ہوتے جائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے بغیر پارلیمان نامکمل ہے، آج جب کمیٹیوں کے اجلاس سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری ہوا تو اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر بیرون ملک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کو ختم کرتے ہیں تو خرچہ زیادہ ہوگا کم نہیں، ہم نے کمیٹیوں میں اُن بلز کی تیاری کرنا ہوتی ہے جو ایوان میں پیش کرنے ہوتے ہیں، رولز کے مطابق اسپیکر کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی نہیں لگا سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات اس فاشسٹ حکومت کاچہرہ بے نقاب کررہے ہیں، حکومت کو سمجھنا چاہیے ملک اور پارلیمان کو چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری رائے مختلف ہوسکتی ہے لیکن پارلیمان کو استعمال کرکے ملک کے مفاد میں ایک رائے پر پہنچا جاسکتا ہے، آپ جمہوریت پسندوں کو جذباتی اقدامات اٹھانے پر مجبور کررہے ہیں، آج انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا جس میں اہم ترین بل پاس کرنے تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں