They are 100% FREE.

ہفتہ، 11 مئی، 2019

کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے آمدہ الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن نے بھی صف بندی شروع کردی ،سرفراز نواز میر وارڈ نمبر 9 سے امیدوار کے

کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے آمدہ الیکشن مسلم لیگ ن نے بھی صف بندی شروع کردی، وارڈ نمبر نو سے سرفراز نواز میر بھی میدان میں کود گئے ،انتخابی مہم  شروع کردی ، مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ سرفراز اصغر  بھی سر گرم ہوگئے، وارڈوں کی سطح پر امیدواروں کو فائنل کرنے کا آغاز ، باہتر روڈ مسلم لیگ ن کے پبلک سیکرٹریٹ میں کارکنان کا رش ، رات گئے تک مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے ،
 راجہ سرفراز اصغر نے مقامی سطح پر مسلم لیگ ن کو فعال کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ، مشکل وقت میں نہ صرف پارٹی کا علم بلند کیا بلکہ نواز شریف مریم نواز کی آواز پر لبیک  کہا،کارکنان کو راجہ سرفراز اصغر کی قیادت پر فخر ہے  ، سرفراز نواز میر  کا   میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ وارڈ نمبر نو میں پسند نہ پسند کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے گئے ، ہم عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور ایکسپورٹ امیدوار سے نجات دلائیں گے ، میر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں،کچھ لوگوں نے پارٹی کا لبادہ اوڑھ کر اسے غیر فعال کر دیا ہے درا صل یہ تمام فوٹو سیشن قیادت ہے جن کی عوام میں کوئی وقعت نہیں ، جبکہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے والے کارکنان کو قائد محترم نے نہ صرف عزت دی بلکہ انھیں الیکشن میں امیدوار نامزد کر کے ثابت کر دیا کہ پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والے ہی قائد کی نظر میں انمول ہیں نہ کہ ابن الوقت سیاستدان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں