They are 100% FREE.

اتوار، 5 مئی، 2019

دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا جبکہ پاکستان میں روزوں کا درانیہ15گھنٹے سے زائد ہوگا، ماہرین

دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا جبکہ پاکستان میں روزوں ..
کراچی: دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا جبکہ پاکستان میں روزوں کا درانیہ15گھنٹے سے زائد ہوگا۔
ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھے جائیںگے جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہوگا، جبکہ سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا، جہاں اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11 گھنٹے ہوگا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے اور 14 منٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ آئس لینڈ میں روزہ 19 گھنٹے 26 منٹ کا ہوگا، ناروے میں روزہ 18 گھنٹے 43 منٹ، اسکاٹ لینڈ میں روزہ 18 گھنٹے 14 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ، سویڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ، سعودی عرب میں روزہ 14 گھنٹے 37 منٹ، برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ، اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں