They are 100% FREE.

اتوار، 23 جون، 2019

سعد رفیق نےریل حادثات کی وجہ اضافی ٹرینوں کا چلانا قراردے دیا

سعد رفیق نےریل حادثات کی وجہ اضافی ٹرینوں کا چلانا قراردے دیا

صدرمملکت کی خوشی کیلئے دھابیجی ایکسپریس چلائی گئی، ن لیگ کے دورمیں20 دنوں کے ایندھن کا ذخیرہ اب صرف3 دن کا رہ گیا۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد :  سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریل حادثات کی وجہ اضافی ریل گاڑیوں کوچلانا قراردے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدرمملکت کوخوش کرنے کیلئے دھابیجی ایکسپریس چلائی گئی، ن لیگ کے دورمیں 20 دنوں کے ایندھن کا ذخیرہ اب صرف3 دن کا رہ گیا۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےپارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرریلوے نے ریل سیکیورٹی کے تمام ایس اوپیز پرسمجھوتا کیا ہے۔
صدرمملکت کوخوش کرنے کے لیے وزیرریلوے نے دھابیجی ایکسپریس چلائی۔ سعدرفیق نے ریل حادثات کی وجہ اضافی ریل گاڑیوں کوچلانا قراردے دیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کے دورمیں ریلوے کے ایندھن کا ذخیرہ 20 دنوں کا تھا۔ موجودہ دورحکومت میں ریلوے کے ایندھن کا ذخیرہ 3 دن کا رہ گیا۔
سعدرفیق نے ریل کے کرایوں میں اضافے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ریلوے کی ترقی کوریورس گیئرلگا دیا۔
سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان ریلوے کے ریونیوکو50 ارب تک پہنچایا تھا۔ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان ریلوے کا سالانہ ترقیاتی بجٹ40 ارب تک پہنچایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریلوے کے ترقیاتی بجٹ کے لیے16 ارب روپے مختص کئے۔ موجودہ بجٹ میں ریلوے کے خسارے کا تخمینہ39 ارب لگایا گیا ہے۔ واضح رہے آج اتوار کو بھی قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن اجلاس جاری ہے۔ جس میں بجٹ پر بحث کی جا رہی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق نے پروڈکشن آرڈر پر بجٹ اجلاس کی بحث میں حصہ لیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان الیکشن میں پی پی امیدوار کی گرفتاری کو دھاندلی قرار دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں