They are 100% FREE.

پیر، 10 جون، 2019

مریم نواز کا آصف زرداری کی گرفتاری پر ردعمل

مریم نواز کا آصف زرداری کی گرفتاری پر ردعمل
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ قانون سب کے لیے برابر اور احتساب غیر جانبدارنہ ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیئے آج کٹہرے میں ہوتا۔
اپوزیشن کے لیڈران کو چُن چُن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتا جو اس کو ہر حال میں دینا پڑے گا ۔
ایک اور پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جعلی اعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں غریب کے لئے ایک قانون ہے اور امیر کے لیے دوسرا جبکہ سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ پورے پاکستان، امیر ہو یا غریب، کے لیے الگ قانون ہے اور جعلی اعظم، اس کے خاندان اور اس کا خرچ اُٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ان کے لئے کوئی قانون ہے؟
خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد نیب کی ٹیم آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے زرداری ہاؤس پہچنی جہاں آصف علی زرداری کو حراست میں لے لیا گیا۔ نیب نے فی الوقت فریال تالپور کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے کارکنان ملک بھر بالخصوص لاہور اور سندھ میں سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب آصف علی زرداری نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں کل درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں