They are 100% FREE.

پیر، 17 جون، 2019

ریاست مدینہ میں جھوٹ کی کوئی گنجائش نہیں تھی، شہبازشریف

ریاست مدینہ میں جھوٹ کی کوئی گنجائش نہیں تھی، شہبازشریف

وزیراعظم نے رات کے پہر قوم سے خطاب کیا ، جھوٹی باتیں کیں اوردھمکیاں دیں، آصف زرداری، سعد رفیق دیگر اسیران کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے جائیں، بجٹ میں عوامی ضروریات اور ترجیحات کو نظر انداز کیا گیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلافمیاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری، سعد رفیق دیگر اسیران کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے جائیں،بجٹ میں عوامی ضروریات اور ترجیحات کو نظر انداز کیا گیا،ریاست مدینہ میں جھوٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی تھی،جھوٹے وزیراعظم نے رات کے پہر قوم سے خطاب کیا اوردھمکیاں دیں۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ سیشن ہے، تمام منتخب ارکان کا استحقاق ہے کہ ان کو ایوان میں بلایا جائے، کیونکہ وہ یہاں نہیں آئیں گے تو ان کو اپنے حلقے کے مسائل اجاگر کرنے کا کیسے موقع ملے گا؟انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ آصف زرداری ، سعد رفیق اور دیگر اسیران کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بجٹ جو عوام کی ضروریات اور ترجیحات کو پیش نظر رکھ کربنایا جاتا ہے،تاریخ کے سب سے جھوٹے وزیراعظم عمران خان نے رات کے دوسرے پہر قوم سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے بڑی باتیں کیں اور دھمکیاں دیں۔ اہم باتیں دو کیں، پہلی بات ریاست مدینہ کا ذکر کیا، ریاست مدینہ میں وہ وقت بھی آیا تھا جب مدینہ منورہ میں کوئی زکوٰة لینے والا نہیں تھا، ریاست مدینہ میں خلفہ راشدین کے زمانے میں حضرت عمر گندم کی بوری خود اٹھا کرضرورت مندوں کو مہیاکرتے تھے، ریاست مدینہ میں جھوٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی تھی، ایسا جھوٹا وزیراعظم ۔
شہبازشریف نے کہا کہ 2013ء سے سے لیکر ہماری حکومت 2018ء اللہ نے موقع دیا۔ہماری حکومت نے 11ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے، آپ اس وقت خیبرپختونخواہ کے اسپیکر تھے کہ 20,20گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی، لیکن مشرف دور کا چیلنج نوازشریف اورٹیم نے پورا کیا۔دھرنوں اور پی ٹی آئی کی سازشوں، کنٹینرزپر دھمکیوں اور گھیراؤجلاؤ کے باوجود ہم نے دن رات محنت کی اور سنی ان سنی کردی ، معاشی ترقی کو 3.5سے اٹھا کر5فیصد سے اوپر لے گئے۔
آج لاکھوں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، مہنگائی 12فیصد تھی لیکن ہم پاکستان کی تاریخ میں مہنگائی کی شرح کو 3فیصد پر لے کرآئے۔ہم تعلیم اورصحت کے میدان میں انقلاب لے کرآئے۔ملک میں دہشتگردی نے ڈیرے ڈال رکھے تھے ۔ہم نے دہشتگردی کو ختم کیا۔میں نوازشریف کے سیاسی فیصلے کو سلام کرتا ہوں انہوں نے دہشتگردی کیخلاف سیاسی فیصلہ کیا اورافواج پاکستان کے ساتھ ملکر ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے کراچی اور پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو افواج پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گی۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریر کے دوران ہی اسپیکر اسد قیصر نیاجلاس کل منگل تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں