شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے اثاثے 85 فیصد بڑھے،سلمان شہباز کوایک ارب30 کروڑ روپے براہ راست موصول ہوئے۔معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی میڈیا سے گفتگو
لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بیرون ملک12 ارب ڈالرزکے اثاثوں کا پتا چل گیا ہے،شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے اثاثے 85 فیصد بڑھے، سلمان شہباز کوایک ارب30 کروڑ روپے براہ راست موصول ہوئے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک 12 ارب ڈالرزکے اثاثوں کا پتا چلا لیا گیا ہے۔
شہبازشریف کے ایک صاحبزادے کو ایک ارب30 کروڑ روپے براہ راست موصول ہوئے مگر وہ جواب دینے سے قاصر ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے اثاثے 85 فیصد بڑھے۔ شہزاد اکبر نے ایک سوال’’ کیا فیصل واوڈا کے خلاف کوئی کارروائی کی جارہی ہے ؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ فیصل واوڈا کی جو پراپرٹیز بتائی جا رہی ہیں میرے خیال میں وہ ڈکلیئرڈ ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : محلہ عیدگاہ ٹیکسلا کربلا بن گیا ۔عوام پانی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔اور عملہ عید کی چھٹیوں کے مزے لے رہا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں