They are 100% FREE.

جمعرات، 21 مئی، 2020

پنجاب میں عید تک شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات بڑھادیئے ، میاں اسلم اقبال

پنجاب میں عید تک شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات بڑھادیئے ، میاں اسلم اقبال
وزیر تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے عید تک شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھادیے ہیں۔
میاں اسلم اقبا ل نے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد باضابطہ اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالز کے اوقات کار شام 5 بجے سے بڑھا کر رات 10 بجے تک کردیئے ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بازار اور مارکٹیں بھی عید تک رات دس بجے تک کاروبار کرسکیں گی۔
وزیر تجارت پنجاب نے کہا کہ کل سے صوبہ بھر میں مزارات بھی کھول دیئے جائیں گے، مزارات کھولنے سے متعلق اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں