They are 100% FREE.

جمعرات، 21 مئی، 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کو عہدے پر بحال کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کو عہدے پر بحال کر دیا
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو عہدے پر بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کر دیا تھا۔ شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کی سمری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظور کی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو 90 روز کے لیے معطل کیا گیا ۔
معطلی کا مقصد شیخ انصر کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے۔ وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن جوائنٹ سیکرٹری عرفان انجم نے جاری کیا۔تاہم شیخ انصر عزیز نے بحیثیت میئر اسلام آباد اپنی معطلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چئیرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ میرے خلاف کیا گیا اقدام غیرقانونی ہے۔
عدالت فریقین کو ہدایت کرے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں ۔17 مئی 2020ء کا وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست کے فیصلہ تک نوٹیفکیشن کومعطل کرکے بطورمیئر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو میرے خلاف کاروائی سے روکا ہوا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آبادکی معطلی کے خلاف درخواست پر وفاق سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ حکم امتناعی کا فیصلہ تمام فریقین کو سن کر کریں گے۔آج اس درخواست پر سماعت ہوئی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے انصر عزیز کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آبادچیخ انصر عزیز کو بحال کر دیا اور حکم امتناع جاری کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈے میں مبینہ کرپشن کے الزامات میں 90 روز کے لیے معطل کر دیا تھا۔جبکہ شیخ انصر عزیز نے اپنی معطلی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں