They are 100% FREE.

منگل، 26 مئی، 2020

افغان حکومت نے 100 طالبان قیدی رہا کردیے

افغان حکومت نے 100طالبان قیدی رہا کردیے
افغان حکومت نے افغان طالبان کے 100 قیدی رہا کردیئے، افغان صدراشرف غنی نے گزشتہ روز 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔
صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ رات امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے مجھے اور قومی مفاہمت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو فون کیا اور 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔
افغان صدر نے یہ بھی لکھا کہ مائیک پومپیو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا طویل مدتی جنگ بندی اور براہ راست مذاکرات کا آغاز کرے گا۔
واضح رہے کہ طالبان نے عید الفطر کے موقع پر ملک میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں