They are 100% FREE.

جمعہ، 22 مئی، 2020

پی آئی اے کے طیارے کے گرنے کی فوٹیج سامنے آ گئی

پی آئی اے کے طیارے کے گرنے کی فوٹیج سامنے آ گئی
کراچی: پی آئی اے مسافر طیارہ گرنے کی فوٹیج سامنے آ گئی ، تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ جو لاہور سے کراچی جا رہا تھا ، تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ۔ تاہم اب طیارے کے گرنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں طیارہ ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ بعدازاں کچھ ہی دیر بعد طیارے کو گرتے دیکھا جا سکتا ہے ، مسافر طیارہ گرنے کے بعد آسمان پر دھوے کے بادل چھا گئے ۔
طیارہ رہائشی علاقے میں گرا جہاں پر کئی گھروں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خیال رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز ایئر برس 20 ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ سے ایک منٹ قبل پرواز کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
پرواز پی کے 303 میں 95 کے قریب مسافر سوار تھے اور عملے کے افراد اس کے علاوہ ہیں۔ پرواز کے پائلٹ کی جانب سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو کوئی ایسا سگنل نہیں دیا گیا جس سے طیارے میں خرابی کی نشاندہی ہوئی۔تاہم سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی۔طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلیفون کی تاریں میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ اسی دوران صحافی شعیب جٹ نے یہ خبر بھی دی ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سینئر صحافی انصار نقوی بھی شامل تھے۔ تا ہم حادثے کے مقام پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں جس کے بعد امداری کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں