They are 100% FREE.

منگل، 19 مئی، 2020

چرس کے پتوں کے ذریعے کورونا وائرس کا مقابلہ؟ کینیڈین سائنسدانوں نے حیران کن دعویٰ کردیا

چرس کے پتوں کے ذریعے کورونا وائرس کا مقابلہ؟ کینیڈین سائنسدانوں نے حیران کن دعویٰ کردیا
اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے سائنسدانوں نے چرس کے پتوں سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کاحیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کیلگری کی یونیورسٹی آف لیتھ برج کے سائنسدانوں نے چرس کے پتوں کے 400 سٹرینز پر تحقیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ان میں سے کم از کم ایک درجن سٹرینز ایسے ہیں جنہیں کورونا وائرس کے علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر آئیگور کوالکوک کا کہنا تھا کہ ”ان میں سے کچھ سٹرینز ایسے ہیں جو کورونا وائرس سے متاثرہونے سے 73فیصد تک بچا سکتے ہیں۔ یہ نتائج ہماری ابتدائی تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔ ہم اس پر مزید تحقیق کر رہے ہیں اور اس کے نتائج میں حتمی طور پر معلوم ہو سکے گا کہ یہ سٹرینز کورونا وائرس کو کتناروک سکتے ہیں اور کس طرح روکتے ہیں۔“

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں