They are 100% FREE.

جمعرات، 28 مئی، 2020

28 مئی سے 2 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

28 مئی سے 2 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
لاہور  28 مئی سے 2 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، این ڈی ایم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات سے 2 جون تک ہونے والی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے، روزانہ کی بنیاد پر 2 رپورٹیں بھیجنے کی تلقین کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، اس باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ بھی کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں۔

تمام صوبائی محکمہ جات، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق تمام اداروں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں دو مرتبہ این ڈی ایم کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ تاہم کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی صورت میں گرمی کی شدت میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک میں مون سون بارشوں کے سلسلے کے 
آغاز میں چند ہی ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
 Source :اُردو پوائنٹ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں