They are 100% FREE.

پیر، 18 مئی، 2020

وزیراعظم عمرا ن خان نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی 20 مئی سے ٹرین آپریشن شروع کردیں گے..... وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

وزیراعظم عمرا ن خان نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی
لاہور : وزیراعظم عمرا ن خان نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 20 مئی سے ٹرین آپریشن شروع کردیں گے، تمام ٹرینوں میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، مسافروں کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے فی الحال جزوی طور پر ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے۔
اگر صورتحال بہترر ہی ،اور20 تاریخ سے 31 مئی تک صورتحال میں بہتری نظر آئی تو یکم جون سے142تمام ٹرینیں چلا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے فی الحال 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے، اس حوالے سے 20مئی سے ٹرین آپریشن شروع کردیں گے۔خیبرمیل، عوام ایکسپریس،جعفرایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس ودیگر چلائی جائیں گی۔
ریلوے اسٹیشنز پر مکمل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
تمام ٹرینوں میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ مسافروں کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔شہری کسی مسافر کو لینے یا چھوڑنے نہیں آئیں گے۔خصوصی ٹرین آپریشن کے دوران مسافروں اور عملے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا لازم ہوگا۔خلاف ورزی پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صوبے کے ماتحت نہیں ہیں، مراد علی شاہ سے کہتا ہوں کہ ہمارا خیال رکھیں۔
دوسری جانب وزیر سندھ ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے گزشتہ روز شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا تھا کہ شیخ صاحب! کراچی میں فی الحال ٹرین نہیں چلے گی۔ ٹرینیں چلیں تو پھر کورونا وائر س کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔ کراچی سندھ کا بڑا شہر ہے اور کراچی میں ہر صوبے کی عوام بستی ہے، ریلوے اسٹیشنز پر لوگوں کا ہجوم بڑھ جائے گا۔ اگر ٹرینیں کھلیں تو پھرصوبے میں ایک لاکھ سے اوپر کیسز ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو عوام کی زندگیوں کی فکر کم ہے ٹرین چلانے کی زیادہ فکر ہے۔ شیخ صاحب آپ صوبے کے محتاج نہیں تو صوبے بھی آپ کے محتاج نہیں ہیں۔ وفاق سندھ سے چلتا ہے، سندھ وفاق سے نہیں چلتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں