They are 100% FREE.

اتوار، 17 مئی، 2020

خیرپور، گمبٹ اسپتال, سندھ میں لیور ٹرانسپلانٹ کے دو سو آپریشن مکمل

ایسے مریضوں کےلیے جن کا علاج پیوند کاری ہی سے ممکن ہے، گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گمس) امید کی ایک کرن ہے جو مسیحا کی تلاش میں نکلنے والوں کو راستہ دکھا رہی ہے۔ (تصاویر بشکریہ بلاگر)
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ضلع خیرپور میں واقع گمس اسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ کے دو سو آپریشن مکمل ہوگئے۔
ترجمان سندھ حکومت کا اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گمس) میں صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان سے آنے والے مریضوں کے آپریشن کئے گئے۔
آپریشن کئے جانے والے مریضوں میں سے 114 کا تعلق سندھ، 49 کا پنجاب اور 32 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تین مریضوں کا تعلق خیبرپختونخوا اور ایک ایک مریض آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کی کوئی سہولت نہ ہونے سے بیرون ملک علاج کے لئے جانا پڑتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گمس میں لیور ٹرانسپلانٹ کی سہولت مفت مہیا کی جاتی ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت بلا تفریق انسانی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پر صوبائیت کے تعصب کا الزام لگانے والوں کا کوئی علاج نہیں ہے، گمس میں سندھ حکومت کی کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ کام کون اور باتیں کون کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ گمس، این آئی سی وی ڈی، سائیبر نائف سمیت دیگر ادارے اپنی مثال آپ ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان اور اسکی عوام کو ترجیح دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں