کراچی : سینا مکی کورونا کے علاج میں معاونت کرسکتی ہے، چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمن , مولانا بشیر فاروقی اورڈاکٹر نذیر نے دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ سینا مکی میں اینٹی باڈیز کی ایکٹویٹی پائی گئی ہے، اس سے فلو کا موثر علاج ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خود اس پر ریسرچ کر چکا ہوں اگر کسی شخص کو گلے کا مرض ہے تو اس کیلئے موثر ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم کورونا کیلئے اس کے موثر ہونے کے حوالے سے ابھی تک کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ان کاکہنا تھا کہ سینا مکی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ علاوہ ازیں مولانا بشیر فاروقی نے حدیث کا حوالے دیتے ہوئے مہفوم بتایا کہ حضور ﷺنے فرمایا کہ اگر موت کا علاج ہوتا تو سینا مکی میں ہوتا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں