
فلور ملز پر چھاپوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پنجاب کی فلور ملز ایسوسی ایشن نے تمام ملز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے باعث ایک مرتبہ پھر آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ انتظامیہ گندم خریداری میں ناکام ہے، اب ملز میں موجود گندم جبری طور پر اٹھائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے اوپن مارکیٹ سے گندم خرید نے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔
عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک ملوں پر چھاپے مار رہے ہیں، تاہم ان ہی چھاپوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ملز کو 72 گھنٹے پسائی کے لیے گندم مل میں رکھنے کی اجازت تھی، تاہم اس وقت ملز کے پاس 48 گھنٹے کی گندم بھی موجود نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں