
اسلام آباد : نیب کے ریڈار میں آنے والے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری کابینہ کا احتساب چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب حکومتی اراکین سمیت سب کا ہونا چاہیے۔ ان لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جو تین تین بار وزیر بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ میرا احتساب ہو رہا ہے، اپوزیشن کی طرح نیب کیلئے کوئی غیر مناسب لفظ استعمال نہیں کروں گا قومی احتساب بیورو ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 5 دہائیوں سے سیاست میں ہوں ،1970 سے اب تک احتساب کیا جائے ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ نیب نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان کیخلاف شکایت پر انکوائری شروع کردی تھی ، نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر سے ان کی زرعی، کمرشل اوررہائشی اراضی کا ریکارڈ مانگا تھاا ، نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر کو 15 مئی تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں